چیئرمین واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 2 دن کی مہلت

بہتر لوڈ مینجمنٹ کے لئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ڈائریکٹر آپریشنز پیک آورز میں خود دفاتر میں رہیں گے، سید راغب عباس شاہ


ویب ڈیسک April 06, 2013
اسلام آباد اور جامشورو کے ریجنل کنٹرول سینٹرز میں سینئر افسرز کی تعیناتی پیر تک کردی جائے، چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ فوٹو: فائل

KARACHI: چیئرمین واپڈا سید راغب عباس نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 2 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

لاہور میں سید راغب عباس شاہ کی زیر صدارت پاور کمپنیوں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں بجلی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 8 اپریل تک کی مہلت دی جائے اور کل تک لوڈ مینجمنٹ شیڈول جاری کیا جائے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بہتر لوڈ مینجمنٹ کے لئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ڈائریکٹر آپریشنز پیک آورز میں خود دفاتر میں رہیں گے اور تمام معاملات کا جائزہ لیں گے۔ چیئرمین واپڈا نے حکام کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور جامشورو کے ریجنل کنٹرول سینٹرز میں سینئر افسرز کی تعیناتی پیر تک کردی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں