پی ایس ایل فائنل کے روز موبائل فون سروس کھلی رہے گی وزیر اعلیٰ سندھ  

موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک March 20, 2018
پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر خاص توجہ دی ہے، وزیر اعلٰی ؛ فوٹوفائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے روز موبائل فون سروس کھلی رہے گی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر خاص توجہ دی ہے، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، شہری خوشگوار انداز میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل انجوائے کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے روز موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے اور ہم شہریوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتے۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے اس دن موبائل فون سروس بحال رہے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے اور تیسرے پلے آف کے دوران لاہور میں موبائل فون سروس بند رہے گی، فائنل کے دوران کراچی میں بھی موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |