سر ویون رچرڈز نے اپنی پارٹنر کو ساتھ لا کر پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دیدیا

پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں پر شاندار انتظامات پر میزبانوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں،ویون رچرڈز


Sports Reporter March 20, 2018
پاکستان ایک پرامن ملک ہے، سرویون رچرڈز،فوٹو:فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون رچرڈز اپنی پارٹنر کو بھی ساتھ لا کر پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دیدیا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں موجود لیجنڈ کرکٹرنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ "لاہور میں دوبارہ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ گزشتہ برس کے برعکس اس بار ہم زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے۔ یہاں سب کو دیکھ کر بہت مزہ آ رہا ہے اور یہ اتنی اچھی جگہ ہے کہ میں مشل کو بھی ساتھ لایا ہوں اور یہ میرے لئے سب سے اہم بات ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں پر شاندار انتظامات پر میزبانوں کو شکریہ ادا کرتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے غیرملکی کمنٹیٹرز کے لاہور میں سیر سپاٹے

واضح رہے کہ سرویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں اور وہ نوجوان پلیئرز کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہتے ہیں اور کھیل میں بہتری کیلیے مفید مشوروں سے بھی نوازتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں