یوم علیؓ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

شعبہ حادثات اور آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال، ادویہ، ڈاکٹرز و عملے...


Staff Reporter August 10, 2012
شعبہ حادثات اور آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال، ادویہ، ڈاکٹرز و عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے، وزیر صحت کی ہدایات

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے21 رمضان یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی ہے اور اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کیے جائیں۔

انھوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ای ڈی اوز ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے وہ اپنے متعلقہ طبی اداروں میں شعبہ حادثات اور آپریشن تھیٹرز کو مکمل طور پر فعال رکھیں اور ادویہ، ماہر ڈاکٹرز و طبی عملے کی دستیابی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔

انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ای ڈی اوز اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس اپنے متعلقہ اداروں میں طبی سہولیات کی دستیابی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں، انھوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں کہ دیگر افسران کے ہمراہ مختلف اسپتالوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں، اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں