الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے کل تمام بینک کھلے رہیں گے اسٹیٹ بینک
کل واجبات ادا کرنے والے افراد کو بینک کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے، ترجمان اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک انتظامیہ نے الیکشم کمیشن کی معاونت کے لئے کل تمام بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کھولنے کا فیصلہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو صبح 8 سے رات 12 بجے تک تمام بینک کھلے رہیں گے اور واجبات ادا کرنے والے افراد کو بینک کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے تمام کاغذات کی جانچ مکمل کرکے بینکوں کو فراہم کردی گئی ہیں۔