مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران 4 نوجوانوں کو گولیاں ماریں


ویب ڈیسک March 20, 2018
قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں گولیاں مار کر 4نوجوانوں کو شہید کردیا،فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے، تازہ واقعے میں قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں گولیاں مار کر 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران چار نوجوانوں کو گولیاں مار دیں۔

واقعے کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے قابض فوج کو آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں کا سہارا لینا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں