پولیو اور ڈنگی وائرس اگست تا دسمبر شدت اختیار کرتا ہے

عالمی ادارہ صحت کا گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات پر عدم اعتماد، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ


Tufail Ahmed August 10, 2012
عالمی ادارہ صحت کا گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات پر عدم اعتماد، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔ فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت نے کراچی میں عالمی ادارہ صحت کی گاڑی پر فائرنگ اور ایک کمیونٹی ڈاکٹر کے قتل پرکی جانے والی تحقیقات پر عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں واقعات کے ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے، ادھرگذشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی جس میں اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں تواتر کے ساتھ دونوں واقعات کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے حکومت سندھ کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر بھی عدم اعتمادکا اظہارکیا ہے، دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کراچی کے گڈاپ اور بلدیہ ٹاؤن میں پولیو وائرس کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کردیا کہ کراچی میں پولیو وائرس کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتا ہے جبکہ کراچی میں ڈنگی وائرس کا بھی موسم شروع ہوگیا، اس طرح کراچی کے عوام کو بیک وقت دونوں وائرس کا سامنا ہے لیکن اب تک صوبائی محکمہ صحت نے ان وائرس سے نمٹنے کیلیے تاحال کوئی حکمت عملی اورگائیڈلائن جاری نہیںکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں