كوئٹہ میں موسلادھار بارشیں صفائی كا عملہ غائب

بجلی کی بندش اور گیس پریشر کم ہونے سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں

بجلی کی بندش اور گیس پریشر کم ہونے سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں، فوٹو: نیوز ایجنسی

كوئٹہ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔


كوئٹہ میں گزشتہ روز سے موسلا دھار بارشوں كا سلسلہ دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، نالوں كی بندش سے شہر كی بیشتر سڑكوں اور شاہراہوں پر نكاسی آب كا پانی بہنے لگا لیکن صفائی كا عملہ اس ساری صورتحال کے باوجود کچھ نہیں کررہا اور كروڑوں روپے كی مشینری شہریوں كے كسی كام نہیں آرہی ہیں۔ بارش برستے ہی شہر كی بجلی بھی بند کردی گئی اور گیس پریشر کم ہونے کی وجہ شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

محكمہ موسمیات كی پیش گوئی كے باوجود میٹرو پولیٹن كارپوریشن كی جانب سے سیوریج كے پانی كی نكاسی كے لیے بروقت اقدامات نہ كرنے پر شہری نالاں ہیں۔ شہریوں نے لوكل گورنمنٹ سمیت سوئی گیس اور كیسكو كے حكام سے مطالبہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ بارش برستے ہی شاہراہوں پر كھڑے سیوریج كے پانی كی بروقت نكاسی كو یقینی بنایا جائے جب کہ بجلی اور گیس بند كرنے كی بجائے اس كا متبادل تلاش كركے عوام كو دہری اذیت سے نجات دلائی جائے۔
Load Next Story