رمضان میں نائٹ کرکٹ اور فٹبال میچز کی سرگرمیاں ماند پڑگئیں

ٹورنامنٹس میں انعامی رقم ساڑھے9لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کے لیے5لاکھ روپے،رنر اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے


Rashid Ali Siddiquie August 10, 2012
اکثر ٹورنامنٹس میں انعامی رقم ساڑھے9لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کے لیے5لاکھ روپے اور رنر اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے

WASHINGTON: گذشتہ2دہائی سے رمضان المبارک اور شہر قائد میں کرکٹ کی بہاریں لازم وملزوم رہی ہیں تاہم چند سال سے ان مثبت سرگرمیوں کو کسی کی نظر لگ گئی، رمضان رحمتوںاور برکتوں کا مہینہ ہے، راتوں کو عبادات، تراویح اور شبینوں کی وجہ سے شہر کے تمام گلیوں اور محلوں میں چہل پہل ہوتی ہے جس میں نائٹس کرکٹ اورفٹبال میچز مزید اضافہ کردیتے ہیں تاہم2سال سے شہر میں جاری دہشت گردی کے راج، ٹارگٹ کلنگ، گینگ وار اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں ماند سے پڑگئیں۔

رواں برس پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لینے پر لگائی جانے والی قدغن نے کرکٹ میلے کا رنگ مزید پھیکا کردیا، اسٹار کھلاڑیوں کی عدم شرکت نے بھی منتظمین کے حوصلے پست نہیں ہونے دیے اور اس سال بھی9 فیسٹول کرکٹ ٹورنامنٹس منعقد کیے جارہے ہیں، رمضان کریم کی آمد سے قبل ماہ شعبان کے آخری ہفتے میں رمضان کرکٹ کے منتظمین پرتکلف پریس کانفرنسوں کے ذریعے اپنے ایونٹس کے آغاز کی پرجوش انداز میں نوید سناتے تھے جس سے کرکٹرز اور شائقین کے ساتھ اسپانسرز میں آمد رمضان سے قبل ہی فیسٹول کرکٹ کا جنون پیدا ہوجاتا تھا۔

اس مرتبہ یہ بھی نہیں ہوسکا کیونکہ پی سی بی نے ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلیے اجازت لینے کی شرط رکھی تھی اور اجازت رمضان کی آمد سے چند دن قبل عجلت میں دی گئی بقول بی سی بی حکام یہ اجازت میڈیا اور منتظمین کے دبائو پر شرائط میں نرمی کرکے دی گئی، واضح رہے کہ عروس البلاد میں رمضان کرکٹ کے روح رواں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کا اس مرتبہ پی سی بی سے شرائط نرم کرانے میں اہم کردار رہا، ڈاکٹر شاہ نے پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف سے لاہور میں ملاقات میں ان پر زور دیا تھا کہ شہر میں کرکٹ کی رونقوں کو ماند نہ پڑنے دیں، منتظمین کو اجازت تو مل گئی لیکن اسٹار کرکٹرز خصوصی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے منتخب ہونے والوں کو رمضان کرکٹ میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی۔

اس سال جو ٹورنامنٹس ہورہے ہیں ان میں نمایاں17واں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، معین خان کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام دوسرا کارپوریٹ ٹوئنٹی20کپ، ڈاکٹر شاہ کپ، 27 واں کراچی جیم خانہ کپ، راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرک پر پیس کپ، دوسرا وائٹل فائیو کلب ٹورنامنٹ شامل ہیں،کراچی جیم خانہ، ڈاکٹر ایم اے شاہ ٹرافی اور وائٹل فائیو ٹورنامنٹ کا آغاز یکم رمضان کو ہوگیا جبکہ سابق کپتان معین خان کی نگرانی میں دوسرے کارپوریٹ کپ کا آغاز آٹھویں روزے سے ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب میں ہوا، اکثر ٹورنامنٹس جن میں کراچی جیم خانہ اور معین خان اکیڈمی کے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |