حکومت کا ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کے لیے نئی انشورنس اسکیم پرغور

حکومت کا ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کے لیے نئی انشورنس اسکیم پرغور


علیم ملک March 21, 2018
حکومت کا ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کے لیے نئی انشورنس اسکیم پرغور ۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تجارتی کنٹینرز کے لیے نئی انشورنس اسکیم متعارف کرانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نئی اسکیم سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں زیادہ سرمایہ کاری آئے گی۔ دستاویز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں استعمال ہونے والے کنٹینرز سے شپنگ لائنز لاکھوں روپے کی سیکیورٹی وصول کرتی ہیں اور سیکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں جمع کرائی جانے والی رقم کئی ماہ تک واپس ریفنڈ نہیں کی جاتی جس سے تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شپنگ لائنز کی جانب سے سیکیورٹی ڈپازٹ کی تاخیر سے واپسی کے مسئلے کو حل کرنے کیلیے وزارت تجارت کی جانب سے نئی انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |