اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 26کروڑڈالر کی منظوری دیدی

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 26کروڑڈالر کی منظوری دیدی


Waqai Nigar Khusoosi March 21, 2018
اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 26کروڑڈالر کی منظوری دیدی فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتربنانے کیلیے 26کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

کنٹری ڈائریکٹراے ڈی بی اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ معاہدہ پاور ٹرانسمیشن کی بہتری کیلیے سرمایہ کاری کے پروگرام کا حصہ ہے۔

جس کا مقصد سندھ و بلوچستان میں 220 کے وی کے ترسیلی نظام کو وسعت دے کر بجلی فراہمی میں کوالٹی شفافیت اور پائیداری بڑھانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں