زمین کے تنازعے پر 2 گروہوں میں تصادم ایک شخص ہلاک 3 زخمی

مقدمہ درج کرانے جانیوالے زرداری برادری کے افراد پرمخالف فریق کی تھانے کے اندر اندھا دھند فائرنگ، ملزمان فرار.

مقدمہ درج کرانے جانیوالے زرداری برادری کے افراد پرمخالف فریق کی تھانے کے اندر اندھا دھند فائرنگ، ملزمان فرار. فوٹو: فائل

زمینی تنازعے پر 2 گروہوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

علاقے میں خوف وہراس۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور لندو تھانے کی حدود میں زرداری برادری کے2 گروہوں میں جھگڑا ہو گیا، ایک فریق تھانے میں کیس داخل کرانے گیا تو مخالف گروہ کے مسلح افراد نے ان پر تھانے کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے گل محمد زرداری ہلاکاور3 افراد عباس زرداری، حاکم زرداری اور شاہد زرداری شدید زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال شہداد پور لایا گیا جہاں مقتول کے بھائی علی گل زرداری نے بتایا کہ مخالف گروہ کے بااثر زمیندار رسول بخش زرداری اور محب علی زرداری نے ہماری 16ایکڑ زرعی زمین پر زبردستی قبضہ کررکھا ہے۔




ہم قبضے کے خلا رپورٹ درج کرانے تھانے گئے تو انھوں نے ہم پر فائرنگ کر دی، میرے بھائی کو قتل اور 3 رشتے داروں کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ تھانیداربااثر زمیندار سے ملا ہوا ہے، ہماری فریاد لکھنے کے بجائے مخالفین کی حمایت کی جارہی ہے اور ہماری زمین پر گندم کی تیار فصل بھی کاٹ کر لے گئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے دی گئی جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میںداخل کر لیا گیا، علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور مزید خونریزی کا خدشہ ہے۔ اس سلسلے میں جب لندو پولیس کے ایس ایچ او حسین بخش بروہی سے رابطہ کیا گیا تو انھوںنے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
Load Next Story