پانی دیر سے دینے پر وحشی شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

45 سالہ ملوکان پر کلہاڑی کے پے در پے وار، واقعہ مٹھی کے نواحی گائوں میں پیش آیا، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

45 سالہ ملوکان پر کلہاڑی کے پے در پے وار، واقعہ مٹھی کے نواحی گائوں میں پیش آیا، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار۔ فوٹو: فائل

مٹھی کے گائوں جنہاں جونیجہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق مٹھی کے گائوں جنہاں جونیجہ میں شوہر الہ بچایو جونیجو نے پانی دیر سے دینے پر اپنی بیوی 45سالہ ملوکاں جونیجو کو کلہاڑی سے وار کر کے قتل کر دیا۔




پولیس نے خاتونکی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیاجبکہ ملزم الہ بچایو کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتونشوہر اور اس کے رشتے داروں میں لڑائی کے دوران بیچ بچائو کررہی تھی کہ اس دوران کلہاڑی لگنے سے ہلاک ہوگئی۔
Load Next Story