فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑی مالکان کیخلاف کارروائی 80 گرفتار

تمام افراد کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالتوں میں پیش کیا گیا، پولیس نے جیل بھیجنے کی استدعا کی، ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے۔۔۔

تمام افراد کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالتوں میں پیش کیا گیا، پولیس نے جیل بھیجنے کی استدعا کی، ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے کی ضمانت پر رہا. فوٹو: فائل

فینسی نمبر پلیٹ ، کالے شیشے والی گاڑیوں پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کیخلاف پولیس نے کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔ دو روز میں 80 سے زائد افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مومن آباد ، سائٹ اے سائٹ ، سرجانی ، جیکسن ، سمیت دیگر تھانوں کی حدود سے مذکورہ عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار شہزاد ، اجمل ، محمد عامر ، سکندر محمد جان ، رفیق شاہ ، سمیت 80 سے زائد شہریوں کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی مرتضٰی بلوچ کے روبرو پیش کیا تھا۔




اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے عدالت کو ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے 26 مارچ کو پولیس افسران و انتظامیہ کو مذکورہ عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحریری طور پر کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا تھا اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز پولیس افسر کو کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

عدالت میں موجود ملزمان نے پابندی کے باوجود اپنی قیمتی گاڑیوں میں کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس تبدیل نہیں کی اور جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی تاہم فاضل عدالت نے ایک ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے، اس موقع پر سب سے ذیادہ تعلیم یافتہ لڑکوں کی تھی جنھیں پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا تھا، دریں اثنا اس ہی عدالت نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کے الزام میں 30 شہریوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
Load Next Story