صدر موبائل فون پر عائد ٹیکس کیخلاف دکانداروں کا احتجاج

ایک گروپ نے ہوائی فائرنگ کر کے دکانیں بند کرانے کی کوشش کی، پولیس


Staff Reporter April 07, 2013
صدر، پریڈی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام، کچھ دیر بعد صورتحال معمول پر آگئی۔ فوٹو: فائل

موبائل فون پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کے خلاف صدر میں گزشتہ روز دکانداروں نے احتجاج کیا۔

اس دوران ایک گروپ نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ، تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کے خلاف گزشتہ روز صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کے دکانداروں نے احتجاج کیا۔

4

ڈی ایس پی پریڈی ضمیر عباسی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس دوران ایک گروپ نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی جس پر دکاندار مشتعل ہوگئے اور انھوں نے زبردستی دکانیں بند کرنے سے انکار کردیا جس پر ہنگامہ آرائی بڑھ گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا، واقعے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے صدر ، پریڈی اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا تاہم کچھ دیر بعد صورتحال معمول پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |