کراچی کنگزکوبڑا دھچکا شاہد آفریدی زلمی کے خلاف میچ سے باہر

معالجین کی انجری کے شکارشاہد آفریدی کو فٹ ہونے کے لیے آرام کی ہدایت

پی ایس ایل 3 کے گروپ میچ کے دوران شاہد آفریدی ان فٹ ہوئے تھے فوٹو: فائل

LONDON:
پی ایس ایل 3 کے دوسرے فائنلسٹ کے لیے آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے لیکن کراچی کو میچ سے پہلے ہی شاہد آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل 3 کا تیسرا پلے آف میچ کھیلا جارہا ہے ، جس میں کراچی کنگزاورپشاورزلمی مد مقابل ہوں گے، میچ کا فاتح 25مارچ کوکراچی میں اسلام آباد سے ٹائٹل کی جنگ لڑے گا لیکن میچ سے پہلے ہی کراچی کنگ کو شاہد آفریدی کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے۔


شاہد آفریدی پیر کی انجری سے اب تک مکمل طورپرصحت یاب نہیں ہوئے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ماہرین کی رائے کے پیش نظر شاہد آفریدی تیسرے پلے آف سے باہرہوگئے ہیں، اب کراچی کی ٹیم اپنے اہم ترین میچ میں سپراسٹار کے بغیر ہی میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کے گروپ میچ کے دوران شاہد آفریدی کے پاؤں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ان فٹ ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم وہ چند روز بعد میدان میں اترے تھے۔
Load Next Story