حج فراڈ کیس میں اداکارہ میگھا کا شوہر گرفتار

اداکارہ کے خاوند کے خلاف مقامی ایم پی اے عمران ظفر کے بھائی نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا


ویب ڈیسک March 21, 2018
ملزم نوید ڈھائی کروڑ روپے کے مقدمہ میں ایف آئی اے گجرات کا اشتہاری تھا ؛ فوٹوفائل

PESHAWAR: حج فراڈ کیس میں نامور پاکستانی اداکارہ میگھا کے خاوند کو حراست میں لےلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حج فراڈ کیس میں ملوث اداکارہ میگھا کے خاوند نویدکو حراست میں لے لیا۔ ملزم نوید ڈھائی کروڑ روپے کے مقدمہ میں ایف آئی اے گجرات کا اشتہاری تھا۔ اداکارہ کے خاوند کے خلاف مقامی ایم پی اے عمران ظفر کے بھائی نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ ایف آئی اے ٹیم جب ملزم کو تھانہ لے کر پہنچی تو سی آئی اے کی ٹیم نے ایف آئی اے سے چھینا جھپٹی کرکے ملزم نوید کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: میگھا کا بزنس مین نوید شر یف سے اسکائپ پر نکاح

ایف آئی اے کے سب انسپکٹر رائے اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کے خلاف کارروائی کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔ دوسری جانب سی آئی اے انچارج کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خاوند نوید اور ایم پی اے کے درمیان معاملات ختم کرانے کے لئے کارروائی کرنا پڑی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔