کراچی کنگز نے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کردیا

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی انجری کا شکار ہیں


ویب ڈیسک March 21, 2018
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی انجری کا شکار ہیں۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ تھری کے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے تاہم کراچی کنگز کی مشکلات ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، سب سے پہلے کپتان عماد وسیم انجری کا شکار ہوئے اور پھر شاہد آفریدی ان فٹ ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے آفریدی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ تیسرے پلے آف سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور اور کراچی کے درمیان فیصلہ کن معرکہ، لاہور میں بارش

کراچی کنگز نے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی کی انجری کے باعث محمد عامر کو پلے آف کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں پشاورزلمی کے خلاف کپتان بنادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔