پشاور زلمی کے اوپنر تمیم اقبال اہم میچ سے قبل ان فٹ

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں


Sports Reporter March 21, 2018
عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں،فوٹو:فائل

RAWALPINDI: پشاور زلمی کے اوپنر تمیم اقبال کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل ان فٹ ہو گئے ہیں ،کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی واپسی کے امکانات بھی ففٹی ففٹی ہیں۔

بنگلا دیشی بیٹسمین گھٹنے کی انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کیلیے بنکاک روانہ ہو رہے ہیں، پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں وہ فائنل سے قبل واپس بھی آ سکتے ہیں، اس لئے پشاور زلمی نے ان کا متبادل کھلاڑی طلب نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب انجری کا شکار کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، وہ فیلڈنگ کے دوران مشکل کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں انگلش بیٹسمین ایون مورگن قیادت کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ شاہد آفریدی بھی انجری کے سبب میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔