فیس بک ڈیٹا چوری معاملہ امریکی سیاسی کنسلٹنٹ کمپنی کے سی ای او معطل
کیمبرج اینالیٹکا پر صارفین کی لاعلمی میں ان کے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام تھا
ISLAMABAD:
امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ایک سیاسی کنسلٹینسی کمپنی کیمبرج اینالیٹکا کے سی ای او الیگزینڈر نکس کو 50 ملین تقریباً 5 کروڑ فیس بک صارفین کے نجی ڈیٹا کو چوری کرنے کےالزام میں معطل کردیا گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق الیگزینڈر نکس کی معطلی کے بعد کمپنی کے حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکس پر سنگین الزامات ہیں اس کے علاوہ نکس کے اقدامات کمپنی کے اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں اسی لیے انہیں معطل کیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم نے صدارتی انتخابات کے لیے کیمبرج اینالیٹکا نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اس کمپنی پر صارفین کی لاعلمی میں ان کے ڈیٹا چوری کرنے کا الزام تھا جس کے باعث 50 ملین تقریباً 5 کروڑ صارفین متاثر ہوئے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فیس بک کو ایک دن میں 6 ارب ڈالرز کا نقصان
کیس سامنے آنے کے بعد فیس بک کے شیئرزاسٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد تک گرے ہیں۔
واضح رہے کہ کیمبرج اینالیٹکا ایک نجی کمپنی ہےجو ڈیٹا کے تجزیے کا کام کرتی ہے، اس کے ذریعے لندن کی کمپنی سیاسی جماعتوں کو انتخابی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔