میچ نہ ہونے کی صورت میں کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی

ی ایس ایل تھری کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے


Sports Reporter March 21, 2018
لاہور میں بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، فوٹو:فائل

RAWALPINDI: پی ایس ایل تھری کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، لاہور میں بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مقابلہ نہ ہونے کی صورت میں پشاور زلمی کو نقصان اٹھانا پڑے گا اور کراچی کنگز کی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی۔

موسلا دھار بارش کے باعث کلمہ چوک سے راستے بند ہو چکے ہیں، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، وکٹ پر کورز موجود ہیں، رات کو ہونے والی بارش تھمنے کے بعد گراﺅنڈ اسٹاف نے پانی نکال کر میدان کو کھیلنے کے قابل بنایا لیکن دن میں دوبارہ وقفے وقفے سے بارش کے باعث پانی دوبارہ جمع ہو گیا ہے، بارش نہ تھمنے اور گراﺅنڈ بروقت کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

میچ نہ ہوا تو کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث پہلی مرتبہ فائنل کیلیے کوالیفائی کر جائے گی جہاں اس کا مقابلہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹد سے مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ منگل کو بارش کی وجہ سے پہلا ایلیمینٹر میچ بھی کچھ دیر کیلیے رکا رہا تاہم پہلی اننگز کے آغاز میں تھوڑی بارش ہونے کے بعد تھم گئی تھی جس کے بعد پورا میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ایک رن سے فتح سمیٹی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔