عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار

پی ٹی آئی یوتھ نے بلا فورس تیار کرلی ہے اور جوتا اچھالنے کی کوشش کرنے والوں کو بلے پڑیں گے


ویب ڈیسک March 21, 2018
پی ٹی آئی یوتھ نے بلا فورس تیار کرلی ہے اور جوتا اچھالنے کی کوشش کرنے والوں کو بلے پڑیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: عمران خان کے دورے کے دوران تحریک انصاف نے پارٹی چئیرمین کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

دورہ گوجرانوالہ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، پی ٹی آئی یوتھ نے 'بلا' فورس تیار کرلی ہے اور جوتا اچھالنے کی کوشش کرنے والوں کو بلے پڑیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور میں نوجوان نے نواز شریف پر جوتا پھینک دیا

گوجرانوالہ میں کھلاڑیوں نے سرخ اور سبز بلے اٹھا کر عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی یوتھ کے بلا بردار کارکن عمران خان کے گرد حصار بنا کر رکھیں گے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گجرات میں عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔