پیسرز کی تلاش‘ یوفون اور پی سی بی کے مابین معاہدہ
سابق کپتان وسیم اکرم ملک بھر سے نئے اُبھرتے ہوئے فاسٹ بولرزکو تلاش کریں گے
ملک میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان فاسٹ بولرز کو آگے لانے کیلیے یو فون نے پی سی بی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔
معاہدے کے تحت وسیم اکرم پیسرز کو تربیت دیں گے، پاکستان کی تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر سابق کپتان کنگ آف اسپیڈ پروگرام کے تحت ملک بھر سے نئے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز تلاش کریں گے،10 شہروں سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد رفتار کے حامل پیسرز کا انتخاب کیا جائے گا، یو فون اس سلسلے میں پی سی بی کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے اسپیڈ گنز بھی فراہم کرے گا، وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب 3 بہترین بولرز کراچی میں پاکستان کے ٹاپ پیسرز کیلیے لگائے جانے والے کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔
اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو فون کے چیف کمرشل آفیسر سلمان واسع نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے مواقع فراہم کرنا باعث فخر ہے، بہت جلد قوم کو چند نئے تیز ترین بولرز دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، حالیہ پروگرام سے ہمارے پی سی بی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، مستقبل میں بھی بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے والے نوجوان کیلیے10لاکھ انعام رکھا گیا ہے، ایک سے زیادہ بولر اس ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تو ایک بار پھر باہمی مقابلہ ہوگا یا انعامی رقم برابر تقسیم کر دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ یو فون نے نوجوان بولرز کو صلاحیتوں کے اظہار کیلیے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے، وسیم اکرم کی رہنمائی میں پیسرز اور قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔