2018 میں پنجاب کو شریفوں سے آزاد کرانا ہے عمران خان

شہباز شریف نے ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا جس میں ان کا اپنا علاج ہو، عمران خان


ویب ڈیسک March 21, 2018
شہباز شریف نے ایک اسپتال ایسا نہیں بنایا جس میں ان کا اپنا علاج ہو، عمران خان۔ فوٹو: پی ٹی آئی

ISLAMABAD: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگانا ہے۔

کامونکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گزشتہ 10 سال میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی لیکن ایک اسپتال نہیں بناسکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو، نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہونے کے بعد لندن چلی گئیں، شہباز شریف بھی علاج کرانے باہر چلے گئے لیکن جو لوگ یہاں ہیں اگر ان کی والدہ بیمار ہوں تو وہ لندن بھی نہیں جاسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اسپتال نہیں بناسکے لیکن ملتان میٹرو بنادی جس میں عوام ہی نہیں ہوتی، یہ پیسہ چوری کرکے باہر لے کر گئے ہیں تاہم ہم نے نواز شریف کو کیوں نکالا کردیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح و بہبود پر لگانا ہے، روپیہ کی قدر گرگئی ہے، یہ سب اسحاق ڈار اور نواز شریف کی وجہ سے ہے، اب وہ پوچھتے ہیں کہ کیوں نکالا ہم بتائیں گے کہ انہیں کیوں نکالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔