انڈر 16 ہاکی ٹرافی کیلیے پاکستان کا آج بنگلہ دیش سے ٹکراؤ
سری لنکا کو 12-3سے زیر کرکے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا، سیمی فائنل میں ملائیشیا کو6-0سے پچھاڑدیا
ناقابل شکست پاکستان نے دوسرے ایشیا کپ انڈر16ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
گذشتہ روزگرین شرٹس نے سری لنکا کو 12-3سے زیر کرکے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا اور پھر سیمی فائنل میں ملائیشیا کو6-0سے پچھاڑ دیا،ٹرافی کیلیے اتوار کو بنگلہ دیش سے ٹکرائو ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے3 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ انڈر16 ہاکی ٹورنامنٹ کو چین میں شیڈول یوتھ اولمپکس 2014 کے کوالیفائرز کی حیثیت بھی حاصل ہے، پاکستان فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے منزل کے قریب پہنچ چکا۔
سنگا پور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گرین شرٹس نے پول مقابلوں کے آخری روز سری لنکا کو 12-3سے مات دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، اپنے تمام چاروں میچز میں چائنیز تائیپے، جاپان ، چین اور سری لنکاکے خلاف کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں نے اس سفر میں مجموعی طور پر 52گول کیے جبکہ 9 بار حریف ٹیموں کی کوششیں کامیاب ہوئیں، دوسری طرف بنگلہ دیش نے کوریا کو 11-2سے زیر کرتے ہوئے گروپ بی کی ٹاپ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا، پول میچز میں بنگال ٹائیگرز نے ملائیشیا اور کوریا جیسی مضبوط ٹیموں کی موجودگی میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں میچز جیتے۔
ان کے گول پوسٹ پر 50 حملے کامیاب ہوئے جبکہ حریف ٹیموں کو 8بار دفاع میں شگاف کرنے کا موقع ملا، گذشتہ روز ملائیشیا نے میزبان سنگا پور کو7-1سے شکست دے کر3 فتوحات اور 9 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں دوسری پوزیشن حاصل کی مگر سیمی فائنل میں پاکستان کی آہنی دیوار گرانے کی خوش فہمی جلد ہی دور ہوگئی، گرین شرٹس نے 6-0سے باآسانی فتح حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کے امکانات مزید روشن کرلیے، پاکستان کی طرف سے محمد عتیق نے 2 بار گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی، سکندر مصطفٰی، نوہیز زاہد ملک ، شان ارشاد اور جنید منظور کی ایک، ایک کوشش کامیاب ہوئی۔
جاپان نے چین کو شکست دیکر ایونٹ میں تیسری کامیابی کے ساتھ پوائنٹس کی تعداد 9 کر لی، ٹیم نے پول اے میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی پائی،ایونٹ میں اب تک ناقابل تسخیر بنگلہ دیش نے 8-5سے فتح حاصل کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی جہاں اتوار کو پاکستان کا چلینج درپیش ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے3 بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ5 اے سائیڈ کے گذشتہ روزمکمل ہونے والے پول میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اے میں پاکستان پہلی، جاپان دوسری، چائنیز تائیپے تیسری، چین چوتھی اور سری لنکا پانچویں پوزیشن پر ہے۔ پول بی میں بنگلہ دیش پہلے، ملائیشیا دوسرے، کوریا تیسرے، سنگا پور چوتھے اور قازقستان پانچویں نمبر پر رہا۔