
فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد اس سوشل میڈیا سائٹ کے خلاف امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ منفی خبروں کی وجہ سے جہاں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو صرف ایک دن میں 6 ارب ڈالرز کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا وہیں کمپنی کی ساکھ کو بھی دھچکا لگا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر فیس بُک سے تفتیش
https://twitter.com/brianacton/status/976231995846963201
واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ 'یہ وقت ہے فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا ہے۔' برائن ایکٹن کی جانب سے یہ بیان فیس بک کے خلاف امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کے آغاز کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ 4 سال قبل فیس بک نے پیغام رسانی کی سب سے مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں نقد اور حصص کی صورت میں خرید لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک ڈیٹا چوری معاملہ؛ امریکی سیاسی کنسلٹنٹ کمپنی کے سی ای او معطل
واٹس ایپ کے شریک بانی کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے پیغام کے بعد ٹوئٹر پر #DeleteFacebook ہیش ٹیگ وائرل ہوگیا۔ صارفین اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک تنازع پر اپنے ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔
#DeleteFacebook FAKEBOOK SOLD YOU ALL OUT, WHY BECAUSE THEY COULD. SOLD YOUR DATA AND PUT YOU ALL AT RISK. THIS IS A COMPANY YOU REALLY WANT TO DO BUSINESS WITH? NOT ME NEVER FAKEBOOK! pic.twitter.com/WgRjJwHDm2
— mary c. joyce (@marycjoyce2) March 20, 2018
Imagine if everyone really did #DeleteFacebook? How would we survive without being able to see that person you never really spoke to at school, on holiday in Kavos?
— Tony Shepherd (@tonysheps) March 20, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔