واٹس ایپ نے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا

واٹس ایپ کے شریک بانی کا یہ بیان فیس بک کے خلاف ڈیٹا چوری اسکینڈل کی تحقیقات کے آغاز کے بعد آیا ہے


ویب ڈیسک March 22, 2018
فیس بک کو نیا دھچکا لگ گیا،فوٹو:فائل

ڈیٹا چوری اسکینڈل سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کے شریک بانی صارفین سے فیس بک اکاؤنٹس ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔

فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے انکشاف کے بعد اس سوشل میڈیا سائٹ کے خلاف امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ منفی خبروں کی وجہ سے جہاں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو صرف ایک دن میں 6 ارب ڈالرز کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا وہیں کمپنی کی ساکھ کو بھی دھچکا لگا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات میں صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے پر فیس بُک سے تفتیش

https://twitter.com/brianacton/status/976231995846963201

واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا کہ 'یہ وقت ہے فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا ہے۔' برائن ایکٹن کی جانب سے یہ بیان فیس بک کے خلاف امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات کے آغاز کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ 4 سال قبل فیس بک نے پیغام رسانی کی سب سے مقبول موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کو 19 ارب ڈالرز میں نقد اور حصص کی صورت میں خرید لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک ڈیٹا چوری معاملہ؛ امریکی سیاسی کنسلٹنٹ کمپنی کے سی ای او معطل

واٹس ایپ کے شریک بانی کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کے پیغام کے بعد ٹوئٹر پر #DeleteFacebook ہیش ٹیگ وائرل ہوگیا۔ صارفین اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے فیس بک تنازع پر اپنے ردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں