ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم گراؤنڈ خشک کرنے کا عمل جاری

بارش کے باعث اگر میچ نہ ہو سکا تو پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ سے آﺅٹ ہو جائے گی


Sports Reporter March 21, 2018
اگر میچ نہ ہو سکا تو پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ سے آﺅٹ ہو جائے گی، فوٹو:ایکسپریس

پی ایس ایل تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ کیلیے قذافی سٹیڈیم میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراﺅنڈ کو خشک کرنے کا عمل جاری ہے۔

گراﺅنڈ اسٹاف نے فیلڈ سے پانی کو کلیئر کر دیا ہے اور اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے آﺅٹ فیلڈ کو خشک کیا جا رہا ہے، دوبارہ بارش نہ ہوئی تو امید ہے کہ میچ مقررہ وقت پر شروع ہو جائے گا۔گراؤنڈ خشک کرنے کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی گئی، شائقین نے ہیلی کاپٹرز دیکھ کر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق میچ سے قبل ہی بارش تھم جائے گی اور میچ کے دوران مزید مداخلت کا امکان نہیں ہےتاہم شب گیارہ بجے کے بعد ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بارش کے باعث اگر میچ نہ ہو سکا تو پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ سے آﺅٹ ہو جائے گی اور کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کی وجہ سے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل کیلیے کوالیفائی کر لے گی ۔


امپائر علیم ڈار کے مطابق میچ میں اوور کم کرنا پڑیں گے، ساڑھے 7 بجے دوبارہ گراﺅنڈ کا معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد میچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں