الیکشن کمیشن کی جانبداری پر پیپلزپارٹی کو تشویش

الیکشن سیل کا اجلاس،انتخابی مہم اور پروپیگنڈا کیخلاف لائحہ عمل ترتیب دیا گیا.

ریٹرننگ افسران کی جانب سے غیر منطقی و مخصوص سوال ضیاازم کی واپسی ہے. فوٹو: فائل

PARIS:
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی طرف سے11مئی 2013کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلیے تشکیل دیے گئے الیکشن سیل کا پہلا اجلاس میڈیا سیل بلاول ہائوس میں الیکشن سیل کے سربراہ تاج حیدر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں الیکشن سیل کے ممبران این ڈی خان، سینیٹر سعید غنی، لال بخش بھٹو، وقار مہدی، حبیب الدین جنیدی، رخسانہ زبیری، شہلا رضا، لطیف مغل اور شمع مٹھانی نے شرکت کی،اجلاس میں 11مئی 2013 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کو بہترین طریقے سے منظم کرنے کیلیے حکمت عملی تیار کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کیخلاف ہونیوالے جھوٹے پروپیگنڈا کا موثر جواب دیا جائیگا۔




اجلاس میں الیکشن کمیشن کی کھلی جانبداری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی تیار کی گئی،اجلاس میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے غیر متعلقہ اور مخصوص سوالات ضیاازم کی واپسی کی کوشش ہے،تمام ضلعی صدور کو ہدایت کی گئی کہ وہ ضلع سطح پر فوری طور پر الیکشن سیل قائم کریں تاکہ عام انتخابات میں رجعت پسند قوتوں کی گھنائونی سازشوں کابھرپور جواب دیا جائے۔
Load Next Story