جیکولین کو مادھوری کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی، ہدایتکار چندرا


ویب ڈیسک March 21, 2018
کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی، ہدایتکار چندرا فوٹو: فائل

بالی ووڈ فلم 'باغی ٹو' میں جیکلولین فرنینڈس کو مادھوری ڈکشت کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔

بالی ووڈ کی فلم 'باغی ٹو میں 80ء کی دھائی میں ریلیز ہوئی ہونے والی فلم 'تیزاب' میں دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت '' ایک دو تین ''کے ری میک کو جیکولین فرنینڈس کے رقص کی صلاحیتوں کے ساتھ فلم کا حصہ بنایا گیا لیکن جیکولین کا ڈانس کرنا فلم تیزاب کے ہدایت کار اور کوریوگرافر سروج خان کو پسند نہ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور فلم ' تیزاب ' کے ہدایت کار مسٹر این چندرا کا کہنا ہے کہ مجھے مشہور زمانہ گیت ایک دو تین کی کوریوگرافر سروج خان نے بتایا کہ فلم 'باغی ٹو' میں مادھوری کے اس گیت کا ری میک شامل کیا جارہا ہے جس پر ہم نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


این چندرا کا کہنا ہے کہ میں مشہور زمانہ گیت کے نئے ورژن پر ناخوش ہوں کیوں کہ اس گیت کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا اور میں نے یہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی۔

واضح رہے کہ فلم 'باغی ٹومیں شامل گیت 'ایک دو تین' کو ری میک کی کوریوگرافی باغی 2 کے ڈائریکٹر احمد خان نے خود دی ہے گیت کی پوری وڈیو آئندہ چند روز میں ریلیز کر دی جائے گی جب کہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔