حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فی الفور روک دے بلاول بھٹو

بہت بڑی بددیانتی ہےکہ وزیراعظم اپنی ذاتی ایئرلائنز منافع میں چلارہے ہیں اور پی آئی اے کو بیچنے جا رہے ہیں،بلاول بھٹو


ویب ڈیسک March 21, 2018
بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاوس کراچی میں اہم اجلاس،فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فوری طور پر روک دے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاوس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نثار کھڑو، وقار مہدی، میاں رضا ربانی، سعید غنی اور ناصر شاہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں کو تمام فورمز پر پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف آواز اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کے مالک عوام ہیں اس لیے عوام ایک خریدو، دوسرا مفت جیسے طریقہ کار کے تحت قومی اثاثوں کی نیلامی نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فی الفور روک دے، نواز شریف اور ان کا خاندان بھی اپنے لوہے کے کارخانے کامیابی سے چلا رہے ہیں جب کہ یہ بہت بڑی بددیانتی ہے کہ وزیراعظم اپنی ذاتی ایئر لائنز منافع میں چلارہے ہیں اور پی آئی اے کو بیچنے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔