مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ 4 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں،بھارتی میڈیا
مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو فوجی اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں جو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلمت پورہ میں گشت پر مامور فوجی گاڑی کو مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے، بھارتی فوج نے ہلاک ہونے واہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے دو بھارتی فوجی ہلاک
ترجمان بھارتی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد یوسف اور دیپک کے نام سے ہوئی ہے، اسپیشل پولیس آفیسر محمد یوسف کا تعلق کپواڑہ کے گاؤں کچھاما سے تھا جب کہ کانسٹیبل دیپک جموں ریجن کے نگروٹا کا رہائشی تھا۔
واقعے کے بعد بھارتی فوج کی بھاری نفری نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کردی۔