كرک میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی

حادثے كے نتیجے میں 2 ٹرالر انڈس ہائی وے سے نیچے كھائی میں جاگرے


ویب ڈیسک March 21, 2018

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں ٹرالر بریک فیل ہونے کی وجہ سے دوسرے ٹرالر سے ٹكرا گیا جس کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع كے مطابق گزشتہ روز كراچی سے پشاور آنے والا ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث دوسرے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس كی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب كہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے كے نتیجے میں 2 ٹرالر انڈس ہائی وے سے نیچے كھائی میں جاگرے۔

جاں بحق ہونے والے موٹرسائیكل سوار كا تعلق سنڈہ منزئی سے بتایا جارہا ہے جب كہ زخمیوں كو مقامی اسپتال منتقل كردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔