افغانستان اور ترکی کا اسٹریٹجک معاہدہ جلد دستخط کرنے پر اتفاق

افغان صدرکرزئی اورترک وزیرداخلہ کےدرمیان ملاقات میں معاہدےکوحتمی شکل دےدی گئی۔


News Agencies/AFP April 07, 2013
زابل میں گورنر کے قافلے پر خودکش حملہ، ڈاکٹر ہلاک، گورنر بال بال بچ گئے، قلات میں کاربم دھماکا سے 3 اتحادی فوجیوں سمیت 5 افرادہلاک. فوٹو: فائل

افغانستان اور ترکی نے اسٹریٹجک معاہدے کو جلد حتمی شکل دے کر دستخط کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق رائے افغانستان کے دورے پر موجود ترک وزیر داخلہ اور صدر کرزئی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔ ادھر افغانستان میں صوبائی گورنر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر ہلاک ہوگیا تاہم گورنر محفوظ رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے سربراہ جنرل غلام سخی نے بتایا ہے کہ صوبہ زابل میں ایک اسپتال کے نزدیک خودکش حملہ آور نے گورنر محمد اشرف تامیری کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر ہلاک ہوگیا تاہم گورنر اشرف تامیری حملے میں بال بال بچ گئے۔

1

دوسری جانب امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی اہم دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں جنرل ڈیمسی اپنے دورے کے موقع پر افغان حکام کے ساتھ 2014میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغان فورسز کی اضافی تربیت کے حوالے سے واشنگٹن فورسز کی ملک میں موجودگی کے بارے میں تبادلہ خیال کرینگے۔ دریں اثنا افغانستان کے شہر قلات میںکاربم دھماکے میں تین اتحادی فوجیوں سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا جنوبی افغانستان میں ہوا جس میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔