شیر کا مقابلہ بلے سے نہیں ہوتاعباسیدل کہتا ہے جیتوں گاشیخ رشید

دعا کریں کہ 11 مئی خیریت سے آئے، جن لوگوں کی گردن میں سریا ہے وہ نکل جائے گا.


Monitoring Desk April 07, 2013
ایک لاکھ ووٹوں سے ہرائیں گے، اعوان، کارکردگی پر الیکشن لڑینگے‘ فیصل سخی، تکرار میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اے این 56 سے باہر کا کوئی شخص نہیں جیت سکتا، میں نے عوام کیلیے بہت کام کئے، یہاں کا ووٹ ن لیگ کی امانت ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرارکی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جس کو مانگنے کی عادت پڑگئی ہو وہ عوام کو کچھ نہیں دیا کرتا۔تبدیلی میوزک کنسرٹ سے نہیں آتی، تین مرتبہ شیخ رشید کی ضمانت ضبط کرائی اور اب بھی کرائینگے۔ دنیا میں کسی بھی جگہ پر شیر کا مقابلہ بلے سے نہیں ہوتا۔ جس شخص نے ملک کا آئین دومرتبہ توڑاہو یہ ہوہی نہیں سکتا کہ ہم اس کیخلاف عدالت میں نہ جائیں، اقتدار میں آگئے تو مشرف کیخلاف عدالت میں ضرور جائینگے اور کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ شکیل اعوان نے کہاکہ شیخ رشید نے6 مرتبہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سیٹ جیتی لیکن ایک اسکول نہیں بنایا۔

2

شیخ رشید کے ہاتھ لال مسجد کی بچیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہیں ایک لاکھ ووٹوں سے ہرائیںگے۔عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہاکہ دعا کریں کہ 11 مئی خیریت سے آئے، جن لوگوں کی گردن میں سریا ہے وہ نکل جائے گا ۔ اربوں روپے کا ایکسپریس وے بنارہا تھا، یہ میرے ہی بنائے ہوئے اسکولوں میں ایک ایک کمرہ بناکر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں، میرے دل سے آواز آرہی ہے کہ میں جیتوں گا اورمجھے ایک اہم ذمہ داری ملنے والی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل سخی نے کہاکہ میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑرہا ہوں، یہ بڑا چیلنج ہے، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔