الیکشن مبصرین کومکمل سیکیورٹی دیں گےعارف نظامی

امیدہے تمام فریقین انتخابی عمل میں جمہوری طریقے سے حصہ لیں گے،سفیریورپی یونین کی گفتگو۔


APP April 07, 2013
امیدہے تمام فریقین انتخابی عمل میں جمہوری طریقے سے حصہ لیں گے،سفیریورپی یونین کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عارف نظامی سے پاکستان میں یورپین یونین کے سفیرلارس گنر ویجے مارک نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہفتے کوان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور پاکستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ یورپی یونین کے مبصرین کو آسان شرائط پرویزوں کا اجرا اور سیکیورٹی کی سہولتیں فراہم کی جائیںگی۔

3

اس موقع پر یورپین سفیر لارس گنر ویجے مارک نے کہا کہ یورپین یونین کے سربراہ مائیکل گلیئرآئندہ عام انتخابات کی شفافیت اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان آ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں