مداح نے رنویر کی برہنہ ویڈیو بنا ڈالی 

رنویر سنگھ نے ویڈیو ضائع کروانے کیلیے مداح کا موبائل توڑ ڈالا۔


ویب ڈیسک March 22, 2018
رنویر سنگھ نے ویڈیو ضائع کروانے کیلیے مداح کا موبائل توڑ ڈالا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف ہیرو رنویر سنگھ کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مداح نے اُن کی برہنہ ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شرارتوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ عوام میں بھی بہت مقبول ہیں لیکن اداکار کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مداح نے چینجنگ روم میں اُن کی برہنہ ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ تیراکی کرنے کے بعد جب وہ چینجنگ روم میں برہنہ حالت میں بال خشک کر رہے تھے تب انھیں احساس ہوا کہ ایک شخص چپکے سے اُن کی ویڈیو بنا رہا ہے تو میں نے اُس شخص کو ظنزیہ انداز میں کہا کہ 'اگر فلیش لائٹ بند کرلیتے تو پکڑے نہیں جاتے'۔

رنویر سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ میری لائٹ والی بات کا سن کر وہ گھبرا سا گیا اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگا لیکن میں بھی زور سے چلایا اور اسی حالت میں اُس کے پیچھے لپکا اور بلآخر اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گیا اور اس سے موبائل لیکر توڑنا پڑا کیوں کہ اگر میں اپنا دماغ حاضر نہیں رکھتا تو میری برہنہ ویڈیو وائرل ہو جاتی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ فلم 'پدماوتی' کی کامیابی کے بعد آج کل زویا اختر کی فلم 'گلی بوائے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ روہٹ شیٹھی کی فلم 'سمبا ' اور کبیر خان کی فلم '83' کی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔