انتخابات میں ووٹ ڈالنے والی خواتین کا ریکارڈ محفوظ کرنیکا فیصلہ

اس سے ہر حلقے میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کی تعداد معلوم ہوسکے گی، الیکشن کمیشن.


INP April 07, 2013
اس سے ہر حلقے میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کی تعداد معلوم ہوسکے گی، الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کا ریکارڈ محفوظ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس سے ہرحلقے میں ووٹ پول کرنیوالی خواتین کی تعداد معلوم ہوسکے گی۔

ہفتے کوالیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے دوران ملک بھرمیں ووٹ پول کرنے والی خواتین کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر خواتین اور مرد ووٹرزکے ووٹوں کی الگ الگ گنتی کی جائے گی اورپھرفہرستیں بنائی جائیں گی تاکہ ہر حلقے میں ووٹ پول کرنے والی خواتین کی صحیح تعداد معلوم ہوسکے۔

7

اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس ووٹ پول کرنے والی خواتین کا ریکارڈ موجود نہیں ہوتا تھا۔تاہم حالیہ فیصلے سے خواتین ووٹرزکا ٹرن آئوٹ جاننے میں بھی آسانی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔