پوسٹر اور کتابیں مطلوب افراد کی تلاش میں موثر امریکی ہتھیار

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 80 مخبروں کو 30 سال میں 125ملین ڈالردیے


AFP/Numaindgan Express April 07, 2013
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے 80 مخبروں کو 30 سال میں 125ملین ڈالردیے. فوٹو: فائل

پاکستان کے نیم خودمختار قبائلی علاقوں سے لے کرعراق کے صحرائوں تک شناخت بتانے والی کتابیں اور پوسٹردنیا کے مطلوب افراد کی تلاش میں اہم اور موثر امریکی ہتھیارکے طور پر سامنے آئے ہیں۔

1984میں ''انصاف کیلیے انعام'' نامی پروگرام کا آغاز کیاگیا تھا،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ دہشتگردوں کے بارے میںمعلومات دینے اور ان کی گرفتاری میں مدد دینے پر 80 افرادکو125ملین ڈالردے چکاہے۔

9

مطلوب افرادکی تصویریں مقامی زبان میں انکے بارے میں بنیادی معلومات کیساتھ پوسٹرز، قلم اورکتابوں پرپرنٹ کی جاتی ہیں اورمعلومات کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔ انعام کی اس فہرست میںسب سے اوپر القاعدہ کے ڈاکٹر ایمن الظواہری ہیں جن پر25 ملین ڈالر کا انعام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں