آسٹریلوی کپتان نے کاگیسو ربادا کی سزا ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض جڑ دیا

حیرت تو اس بات پر ہے کہ اپیل کی سماعت کے موقع پرمیرا موقف معلوم ہی نہیں کیا گیا، کینگرو کپتان


AFP March 22, 2018
حیرت تو اس بات پر ہے کہ اپیل کی سماعت کے موقع پرمیرا موقف معلوم ہی نہیں کیا گیا، کینگرو کپتان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کاگیسو ربادا کی سزا ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض جڑ دیا۔

کینگرو کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ جتنا فوٹیج میں دکھائی دیا اس سے کہیں زیادہ زور سے ربادا نے مجھے کندھا مارا تھا، حیرت تو اس بات پر ہے کہ اپیل کی سماعت کے موقع پرمیرا موقف معلوم ہی نہیں کیا گیا، آئی سی سی نے اب ایک نیا معیار سیٹ کردیا ہے، میں کبھی اپنے بولرز کو نہیں کہوں گا کہ وہ وکٹ لینے کے بعد حریف کرکٹرز کو کندھا ماریں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی بولر کو غیرجانبدار کمشنر مائیکل ہیرن نے اسمتھ کو کندھا مارنے کے الزام میں بے قصور قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔