
رواں برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں زیر استعمال کی جانے والی جرسیوں کی رونمائی جاری ہے۔ ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی اور پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے اپنے ملکوں کی جرسی زیب تن کرکے تصاویر بنوائیں۔
ارجنٹائن کی ٹیم پہلی بار سیاہ رنگ کی جرسی استعمال کرے گی جو میگا ایونٹ کیلیے ان کی دوسری کٹ ہوگی اور ڈریس میں میسی نے تصاویر بنوائی ہیں، اسی طرح رونالڈو نے پرتگال کیلیے تیارکردہ نئی لال رنگ کی جرسی کی رونمائی کردی۔
واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم سردست مانچسٹرسٹی میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں اتحاد اسٹیڈیم میں ان کا ہفتے کو اٹلی سے دوستانہ میچ ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔