شاہین کمپلیکس فلائی اوورٹینڈر کھولنے کی تاریخ میں توسیع
من پسند لوگوں کو نوازنے کی کوشش ہو رہی ہے،ٹھیکیداروں اور افسران کا اعتراض
بلدیہ عظمیٰ کے کنٹریکٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے شاہین کمپلیکس فلائی اوور کے ٹینڈر کھلنے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ کے افسران اور ٹھیکیداروں نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے سارا عمل کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ نے شاہین کمپلیکس پر فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ کم وبیش 38کروڑ روپے لگایا گیا اس منصوبے کے ٹینڈر دستاویزات 24 جولائی سے جاری ہونے تھا اور ٹینڈر کھلنے کی تاریخ 8 اگست تھی تاہم کسی ایک بھی کمپنی کو ٹینڈر دستاویزات نہیں دیے گئے اور مانگنے والی ہر کمپنی کو یہی جواب دیا گیا۔