گلوکارہ ریشماں کو دل کا دورہ حالت خطرے سے باہر ہے

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہلکی نوعیت کا ہے،اب انکی طبعیت تیزی سے سنبھل رہی ہے.


Numainda Express April 07, 2013
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہلکی نوعیت کا ہے،اب انکی طبعیت تیزی سے سنبھل رہی ہے فوٹو: فائل

برصغیر پاک وہندکی مقبول گلوکارہ ریشماں کو دل کا دورہ پڑنے پر انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہلکی نوعیت کا ہے،اب انکی طبعیت تیزی سے سنبھل رہی ہے اور انھیں جلد وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔ ریشماں کو3 روز قبل طبعیت ناسازہونے پرپرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس موقع پر ٹیسٹ رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ ریشماں گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اورکھانے پینے میںکمی کی وجہ سے وہ انتہائی کمزور ہوگئی ہیں۔ معالج نے ادویہ کے ساتھ گردوں کا علاج شروع کیا توان کی تکلیف میںکمی آئی ہے لیکن گزشتہ روز انھیں ہلکی نوعیت کا دل کا دورہ پڑا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے ریشماں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے اور نیک خواہشات کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ان کے علاج معالجے کے اخراجات بھی پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی معروف گلوکارہ ریشماں کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص مائوں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور گلوکارہ ریشماں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلیے خصوصی دعائیں کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں