راشد لطیف فٹبال ٹورنامنٹ کرانے کیلیے میدان میں کود پڑے

فٹبال اورمختصر طرز کے’’فسٹال‘‘ کی سرگرمیوں کا آغاز پہلی سحری سے ہوتا ہے


Sports Reporter August 10, 2012
فٹبال اورمختصر طرز کے’’فسٹال‘‘ کی سرگرمیوں کا آغاز پہلی سحری سے ہوتا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

رمضان میں کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں کا ذکراولڈ ایریاز میں مقبول ترین کھیل فٹبال کے تذکرے کے بغیر ادھورا رہے گا، اس مرتبہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف پی سی بی پالیسوں سے نالاں ہیں اور بڑے پیمانے پر آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کرانے کیلیے میدان میں کود پڑے ہیں۔

ان کا ٹورنامنٹ راشد لطیف اکیڈمی کورنگی میں فلڈ لائٹس میں ہورہا ہے، فٹبال اور مختصر طرز کے فٹبال کھیل فسٹال کی سرگرمیوں کا آغاز پہلی سحری سے ہوجاتا ہے اور چاند رات سے ایک رات قبل تک جاری رہتا ہے، ان سرگرمیوں کے مراکز لیاری کے مختلف علاقے، ملیر میں واقع صاحبداد گوٹھ، بکرا پیڑی، میمن گوٹھ اور کورنگی میں ابراہیم حیدری اور شرافی گوٹھ ہیں تاہم نائٹ فٹبال ٹورنامنٹس کی تعداد کم ہوگئی ہے، فٹبال آرگنائزرز یعقوب بلوچ، عثمان بلوچ اور سابق فیفا ریفری احمد جان شہر کے حالات سے بے زار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں