
بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے مقبول ترین گانے ''ایک دوتین'' کا شمار 80 کی دہائی کے کلاسک گیتوں میں ہوتا ہے۔ اس گانے نے مادھوری کو بالی ووڈ کی کوئین بنایا جب کہ تقریباً 30 سال گزرنے کے بعد آج بھی یہ گیت لوگوں میں بالکل پہلے کی طرح مقبول ہے۔ گانے کی بے تحاشا مقبولیت کے باعث فلم ''باغی2'' کے ہدایت کار نے اس گانے کو ری میک کر کے اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر فلمایا ہے تاہم مادھوری کے مداحوں سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات کو گانے کا ری میک بالکل پسند نہیں آیا۔ جب کہ کچھ لوگ تو اس قدر غصہ ہیں کہ ان کا کہنا ہے جیکولین نے اس گانے پر پرفارم کرکے مادھوری کی بے عزتی کی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جیکولین کو ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا
تاہم جہاں تمام لوگ جیکولین پر تنقید کررہے ہیں وہیں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان جیکولین کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ سلمان خان نے جیکولین پر فلمائے گئے''ایک دو تین''گانے کا نیا ورژن ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''انہیں یہ گانا بہت پسند آیا ہے۔ حالانکہ سروج خان کی کوریوگرافی اور مادھوری کے رقص کو میچ کرنا آسان نہیں لیکن جیکی(جیکولین)نے گانے کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں جیکولین پر فخر ہے۔ گانے سے لطف اندوز ہوں!''
Loved d song, Jackie has done full justice 2 d legendary moves of Saroj khan difficult to match Madhuri. Nice 2 see Varun n Jackie to our songs makes us proud n keeps d songs alive n fans listening, dancing n having a blast. Makes me proud . Enjoy Karo !https://t.co/qQ6nfnSAD1
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 21, 2018
واضح رہے کہ اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی فلم''باغی2''30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔