وزیرستان طالبان کا انتخابی عمل میں مداخلت نہ کرنیکا مشروط اعلان

پیپلز پارٹی، متحدہ اور اے این پی انتخابی مہم چلائیں نہ ہی بینرزاورجھنڈے لگائیں


INP April 07, 2013
جوامیدوار زیادہ مقبول نہیں وہ رضاکارانہ دستبردارہوجائیں ،ملانذیر گروپ کی شرائط فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان (ملا نذیر گروپ )نے جنوبی وزیرستان میں انتخابی عمل کے دوران کوئی مداخلت نہ کرنے کی مشروط یقین دہانی کرادی ہے۔

برطانوی نیوزویب سائیٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقے 4 کے حلقہ این اے 41 میں حصہ لینے والے 50 سے زائد امیدواروں اوران کے نمائندوں کے اجلاس میں (ملا نذیر گروپ)کے سربراہ صلاح الدین ایوبی المعروف بھاول خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آنیوالے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔اجلاس میں موجودایک شخص نے بتایا کہ بھاول خان نے کہا کہ ہر قبائلی شخص کوووٹ دینے کی مکمل آزادی ہوگی وہ جسے چاہے ووٹ دے سکتا ہے۔

2

رپورٹ کے مطابق(ملا نذیر گروپ) نے انتخابی عمل میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کے ساتھ چند شرائط بھی رکھی ہیں کہ انتخابی ریلیاں یاجلسے رستم بازار سے دور کھلے میدان میں منعقد کیے جائیں۔ جوامیدوار زیادہ مقبول نہیں وہ رضاکارانہ دستبردارہوجائیں ۔کوئی بھی امیدوار اپنی تقریروں میں مخالف امیدوار کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔بھاول خان نے پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اورعوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کوخبردار کیا کہ وہ عوامی سطح پر انتخابی مہم نہ چلائیں اورنہ ہی عوامی مقامات پراپنے بینرزاورجھنڈے لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے علاقے میں امن وامان میں خلل پڑسکتا ہے۔انہوں نے اے این پی کو خصوصی طورپر کہا کہ وہ جلسے جلوس سے گریز کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |