ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خودکشی

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجواتے ہوئے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک March 22, 2018
سہیل احمد کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ، پولیس فوٹو: فائل

DHAKA: ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خودکشی کرلی ہے، کمشنر گوجرانوالہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی جب کہ پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی تو ڈپٹی کمشنر کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ کافی دن سے پریشان تھے اور آفس بھی کم آتے تھے، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں