حکومت کسی کی بھی ہو ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہواسعد رفیق

نیب کے کالے قانون کو نہ ماننے کے باوجود پیش ہوں گا، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک March 22, 2018
نیب میں پرویز مشرف دور کی بھرتی والے لوگ بیٹھے ہیں، سعد رفیق فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی کی بھی حکومت کے دوران کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہیں آج نیب لاہور نے بلایا تھا تاہم اسلام آباد میں سرکاری مصروفیات تھیں، اس لئے نیب کو اگلی تاریخ کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ نیب نے پیراگان سوسائٹی کے حوالے سے پوچھا ہے اور جو سوالات پوچھے گئے ہیں ان کے جواب دوں گا۔ نیب کا یہ کالا قانون ہے اور اسے ہم نے ہمیشہ کالا قانون ہی کہا ہے لیکن اس کالے قانون کو نہ ماننے کے باوجود ہم نیب کے سامنے پیش ہوکر تمام تفصیلات جمع کرائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ چاہے ہمارا دور تھا یا کوئی اور کا، اس ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا، نیب میں پرویز مشرف دور کی بھرتی والے لوگ بیٹھے ہیں اور یہاں احتساب نہیں بلکہ احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔