کراچی کنگز کےغیرملکی کھلاڑی واپس روانہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار

پی سی بی اور حکومت پاکستان کا ہمارا خیال رکھنے اور بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ، روی بوپارا


Sports Reporter March 22, 2018
پی سی بی اور حکومت پاکستان کا ہمارا خیال رکھنے اور بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ، روی بوپارا










لاہور:پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہونے والے 4 غیرملکی کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے روی بوپارا، ٹائمل ملز اور جوئے ڈینلی جب کہ جنوبی افریقہ کے کولن انگرام شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور میں پی ایس ایل انتظامات کی تعریف کی گئی اور انگلش کرکٹر ٹائمل ملز نے اگلے سال دوبارہ پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا، ٹائمل ملز نے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ لاہور آیا جہاں بہت زبر دست ماحول تھا اور اب اگلے سال دوبارہ پاکستان آﺅں گا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹائمل ملز نے کہا کہ "کراچی کنگز کے تمام افراد کا شکریہ، لاہور میں شائقین کا جوش عروج پر تھا، امید ہے کہ یہ میرا پاکستان کا آخری دورہ نہیں ہو گا۔"



جوئے ڈینلی نے لکھا کہ "پی ایس ایل میں بہت ہی یادگار وقت گزارنے کے بعد واپس گھر جا رہا ہوں، کراچی کنگز کا بہت شکریہ، یو اے ای اور خصوصی طور پر پاکستان میں شائقین کی جانب سے ملنے والی سپورٹ بہت شاندار تھی، فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نیک خواہشات۔"



روی بوپارا نے لکھا " پی سی بی اور حکومت پاکستان کا ہمارا خیال رکھنے اور بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ، لاہور کے شائقین اور پی ایس ایل کے دوران سپورٹ کرنے والے تمام مداحوں کا شکر گزار ہوں، کراچی کنگز کی انتظامیہ اور ساتھی پلیئرز کا بھی ممنون ہوں۔ "









تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔