کراچی تیار ہوجاؤ ہم آ رہے ہیں ڈیرن سیمی کا شائقین کو پیغام

کراچی والے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں پیلی شرٹس پہن کر آئیں، ڈیرن سیمی


Sports Reporter March 22, 2018
کراچی والے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں ییلو شرٹس پہن کر آئیں، ڈیرن سیمی۔ فوٹو : پی ایس ایل

پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کراچی کے شائقین کو تیار رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کریں۔

سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ کراچی ہم آ رہے ہیں، آپ سب پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں آئیں اور پیلی شرٹس پہن کر آئیں، انشاءاللہ ہم فائنل جیتیں گے۔"



واضح رہے کہ پشاور زلمی نے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول فائنل میں دفاعی چیمپئن زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔